menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kabhi Ke Din Bare Kabhi Ki Raatein

25 0
01.07.2026

کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں

گذشتہ دنوں حج سے واپسی پر بہت سے حجاج کرام نے بتایا کہ سعودی عربیہ کا موسم بھی بدل رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر بڑھتی ہوئی تاریخی بارشیں سیلابی پانی اور خوشگوار ہواوں کی وجہ سے خشک پہاڑیوں پر اب سبزہ دکھائی دینے لگا ہے۔ سعودی عرب کی روائتی اور شدید گرمی کے باوجود موسمی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ کئی مقامات پر تو موسم شدید گرمیوں کے باوجود بھی خوشگوار محسوس ہوتا ہے۔ سعودی عرب کی سخت اور منفرد گرمی کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ سعودی عرب کے صحرا میں بارشوں کا بڑھنا اور پہاڑوں کا سبزہ اوڑھ لینا کئی زایویوں سے ایک اہم پیغام ہے۔

سائنسی اعتبار سے یہ موسمیاتی تبدیلی یا فضائی گردش میں تبدیلی یا بعض علاقوں میں کچھ برسوں میں غیر معمولی بارشوں اور سعودی عرب کی شجر کاری کوششوں کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ حالیہ برسوں میں بارشوں نے کئی علاقوں کی بنجر وادیوں اور پہاڑی ڈھلوانوں کو عارضی طور پر سرسبز بنا دیا ہے جو ماحول کو بہتری کی جانب لے جارہے ہیں۔ جبکہ عرب کے صحرا پر برستی بارشیں صرف ریت کو ہی نہیں بھگوتیں بلکہ پہاڑوں پر اگنے والی ہریالی کا اعلان بھی کرتی ہیں کہ قدرت جب چاہے صحرا کو گلستان او گلستان کو صحرا بنا دئے۔

موسموں کا یہ بدلتا رنگ انسان کو یاد دلاتا ہے کہ زمین کا اصل مالک وہ نہیں بلکہ وہ ذات ہے جو "کن" کہتی ہے تو بنجر زمین سے بھی زندگی پیدا ہو جاتی ہے اور ایک ہی "کن" سے سرسبز و شاداب دھرتی بنجر ہو سکتی ہے۔ روحانی اور دینی زاویے سے بہت سے مسلمان اسے اس مشہور حدیث کی یاد دہانی سمجھتے ہیں کہ "عرب کی سرزمین دوبارہ چراگاہوں اور نہروں والی ہو جائے گی"۔ دنیا کے موسم کیوں بدل رہے ہیں؟ کیا یہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کا کیا دھرا ہے؟ ہرگز نہیں یہ نظام قدرت ہے کہ کبھی کے دن بڑے ہوتے ہیں تو........

© Daily Urdu (Blogs)