Dard Se Pehle Khuda
انسان کی فطرت میں ایک عجیب سا تضاد پایا جاتا ہے۔ وہ نعمتوں کی فراوانی میں غافل اور آزمائش کے لمحے میں بیدار ہو جاتا ہے۔ جب زندگی رواں دواں ہو، جسم تندرست ہو، دل مطمئن ہو اور حالات سازگار ہوں تو انسان اپنے آپ کو خود کفیل سمجھنے لگتا ہے۔ اسے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ سب کچھ اس کا حق ہے، جیسے یہ سب ہمیشہ قائم رہے گا۔ مگر یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں انسان شکرکے بجائے غفلت کا شکار ہو جاتا ہے۔
صوفیا کرام نے کہا ہے کہ غفلت سب سے بڑی بیماری ہے، ایسی بیماری جو درد کے بغیر لاحق ہوتی ہے، مگر انجام کار انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔ صحت، جوانی، سکون اور آسائش جب ایک ساتھ میسر ہوں تو انسان ان کی قدر نہیں کرتا۔ وہ خدا کو یاد تو کرتا ہے، مگر محض الفاظ میں، دل اس یاد میں شامل نہیں ہوتا۔ عبادت عادت بن جاتی ہے، دعا رسمی ہو جاتی ہے اور شکر........
