Dr. Yousuf Khushk
ڈاکٹر یوسف خشک 1968 میں صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون شریف میں پیدا ہوئے۔ میٹرک گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بھان سید آباد، انٹرمیڈیٹ ماڈل کالج حیدر آباد، ایم اے اردو ادب (1989) سندھ یونیورسٹی جامشورو، اردو ادب میں پی ایچ ڈی (2002) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور سے کیا۔ اسی طرح شعبہ اردو میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اسکالر ہونے کا منفرد اعزاز بھی انھیں حاصل ہے۔ ڈاکٹر یوسف خشک نے 2007 میں جرمنی کی یونیورسٹی ہائیڈل برگ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کی۔ اردو ادب کے مختلف موضوعات پر ان کے پچاس سے زائد تحقیقی مقالے، تحقیقی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی علمی، فکری، تحقیقی اور ادبی موضوعات پر مبنی سات کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔
ڈاکٹر یوسف خشک نے 1992 میں بطور اردو لیکچرار شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پو ر سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔ 2003 میں وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو گئے۔ 2009 میں پروفیسر ہو گئے۔ 2018 میں انھیں پرو وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور مقرر کیا گیا۔ اس عہدہ پر........
