menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Professional Life Ki Doosri Innings

21 0
26.10.2026

پروفیشنل لائف کی دوسری اننگز

ہمارے ایک دوست ہیں۔ ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔ میری طرح ایڈورٹائزنگ سے وابستہ ہیں۔ عمر میں ایک دو سال کم ہوں گے لیکن مجھ سے بہتر سوچ اور زندگی کا ادراک رکھتے ہیں۔ تعلیم عرب ملک میں ہوئی۔ کراچی آئے، زیادہ عرصہ ملازمت نہ کی اور جلد ہی اپنی ایجنسی شروع کردی۔ طبیعت میں ایک عجیب طرح گہماگہمی بلکہ آشفتہ سری ہے۔ کینیڈا چلے گئے، واپس آئے پھر چلے گئے۔ اب وہاں ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے منسلک ہیں۔

کل ان سے مہینوں بعد بات ہوئی اور اتنی لمبی کے ساری کسر نکل گئی۔ سلام دعا ہوئی۔ حال احوال پوچھا تو کہنے لگے: دوسری اننگز کھیل رہا ہوں اور ٹھیک ٹھاک جا رہی ہے۔ میں نے کہا: بھائی اپنا بھی یہی حال ہے آخری بال تک کھیلنا ہے۔ ویسے تم نے یہ آخری اننگز کی بات خوب کہی۔ صاف گو آدمی ہے، بولے:

بھائی یہ میں نے آپ ہی کی لائن کہی ہے۔ یاد ہے جب آپ نے 2018 میں اپنی زندگی کے ایک سانحے کے بعد کہا تھا کہ ابھی کھیل ختم نہیں ہوا۔ میری پروفیشنل لائف کی دوسری اننگ اب شروع ہوئی ہے اور اپنی بیسٹ پرفارمنس دوں گا۔ آپ کا یہ جملہ مجھے چپک گیا ہے۔ پروفیشنل لائف کی دوسری اننگ پیسہ کمانے سے زیادہ خود زندہ اور کار آمد رکھنے کے لیے ہوتی ہے۔

مجھے خوشی ہوئی کہ چلو کچھ تو زندگی میں کام کا کہا، بولے: ابھی میری جاب چل رہی ہے۔ میں نے دوسری اننگ کی تیاری شروع کردی ہے اور اسٹاک ایکسچینج کے کام میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔ میں نے کہا کہ اس........

© Daily Urdu (Blogs)