menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Takleef Hamesha Saza Nahi Hoti

30 0
10.05.2026

تکلیف ہمیشہ سزا نہیں ہوتی

اگر ہر تکلیف اور مصیبت صرف سزا ہوتی، تو انبیاء کرام علیہم السلام کی زندگیاں سب سے زیادہ آرام دہ ہوتیں۔ مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ آزمائشیں ہمیشہ گناہوں کی سزا نہیں ہوتیں، بلکہ اکثر اوقات یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی تربیت، اس کے درجات کی بلندی اور اس کے ایمان کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ انسان کو مختلف حالات سے گزار کر یہ سکھاتا ہے کہ زندگی صرف خوشیوں کا نام نہیں، بلکہ صبر، برداشت، شکر اور توکل بھی ایمان کا حصہ ہیں۔ بعض اوقات انسان اپنی ہی کمزوریوں، فیصلوں اور اعمال کی وجہ سے مشکلات میں آ جاتا ہے اور بعض اوقات آزمائش اس لیے آتی ہے تاکہ انسان رک کر سوچے، خود کو سمجھے........

© Daily Urdu (Blogs)