menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan: Smog Ka Qaidi

22 0
26.03.2026

پاکستان: اسموگ کا قیدی

سال 2025ء پاکستان کے لیے ایک سنگین ماحولیاتی وارننگ ثابت ہوا ہے۔ عالمی فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے معتبر ادارے آئی کیو ایئرکی تازہ ترین رپورٹ نے نہ صرف حکومتِ پاکستان بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی خطرے کی وہ گھنٹی بجا دی ہے جسے اب نظر انداز کرنا ناممکن ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ سے متاثرہ ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ محض ایک عددی درجہ بندی نہیں بلکہ ایک جیتا جاگتا انسانی المیہ ہے، جو ملک کے کروڑوں شہریوں کی زندگیوں، صحت اور مستقبل کو براہِ راست نگل رہا ہے۔ فضائی آلودگی کا یہ عفریت اب ہمارے صحنوں تک پہنچ چکا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے روایتی بیانات سے آگے بڑھ کر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو صورتحال انتہائی ہولناک دکھائی دیتی ہے۔

پاکستان میں پی ایم 2.5 جیسے انتہائی خطرناک اور خوردبینی ذرات کی مقدار ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تجویز کردہ محفوظ سطح سے 13 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایم 2.5 وہ باریک ذرات ہیں جن کا قطر انسانی بال سے بھی کئی گنا کم ہوتا ہے، جو سانس کے ذریعے پھیپھڑوں اور پھر خون میں شامل ہو کر فالج، امراضِ قلب اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہوا میں ان ذرات کی اوسط سطح 5 مائیکرو گرام ہونی چاہیے، لیکن افسوس کہ پاکستان میں یہ حد مدت ہوئی پیچھے چھوٹ چکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے بچوں کو آکسیجن........

© Daily Urdu (Blogs)