John Jay, Qanoon Aur Adal Ka Amin
جان جے، قانون اور عدل کا امین
تاریخ میں کچھ لوگ اپنی غیر معمولی ذہانت کے باعث مشہور ہوتے ہیں، کچھ اپنی خطابت سے، کچھ اپنی عسکری فتوحات سے اور کچھ اپنی سیاسی بصیرت سے۔ لیکن چند خوش نصیب انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی پوری زندگی انصاف، دیانت، اعتدال اور قومی خدمت کی علامت بن جاتی ہے۔ ان کے فیصلے وقتی سیاست کے شور میں نہیں بلکہ تاریخ کے خاموش اور منصف مزاج صفحات میں محفوظ ہوتے ہیں۔ جان جے بھی ایسی ہی شخصیت تھے۔ اگر الیگزینڈر ہیملٹن مضبوط ریاست کے معمار تھے اور جیمز میڈیسن آئینی فکرکے سب سے بڑے معلم، تو جان جے وہ انسان تھے جنہوں نے قانون، عدل اور سفارت کاری کو نئی ریاست کے استحکام کا ستون بنایا۔ وہ ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے یہ حقیقت بہت پہلے سمجھ لی تھی کہ صرف جنگیں جیت لینے سے قومیں عظیم نہیں بنتیں، بلکہ انہیں انصاف، قانون اور عالمی وقار بھی درکار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی تاریخ میں ان کا نام بے حد احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے، اگرچہ عام لوگوں میں ان کی شہرت ہیملٹن اور میڈیسن سے کچھ کم دکھائی دیتی ہے۔
جان جے کی پیدائش نیویارک میں ایک خوش حال اور باوقار خاندان میں ہوئی۔ ان کے آباؤ اجداد فرانسیسی پروٹسٹنٹ تھے، جنہوں نے مذہبی جبر سے بچنے کے لیے یورپ چھوڑ کر امریکہ میں سکونت اختیار کی تھی۔ ان کے خاندان نے تعلیم، دیانت اور محنت کو ہمیشہ اپنی پہچان بنایا۔ اسی ماحول نے جان جے کی شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کم عمری ہی سے غیر معمولی ذہانت کا ثبوت دیا اور نیویارک کے معروف تعلیمی ادارے سے اعلیٰ........
