Muhabbat Ho To Aisi
باپ اور بیٹے کے درمیان گفتگو ہو رہی ہے۔ باپ اپنے بیٹے سے کہتا ہے: "بیٹا! کل والی جنگ میں مجھے جانے دو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کل ہونے والی جنگ میں مجھے شہادت نصیب ہوگی۔
بیٹا اپنے والد کی بات سنتا ہے، مگر یہ سوچ کر دل بے چین ہو جاتا ہے کہ میں نے بھی اس جنگ میں شرکت کرنی تھی اور عرض کرتا ہے بابا جانی آپ پر گھر کی ذمہ داریاں ہیں، نو بہنیں ہیں اور سب کی سب چھوٹی ہیں۔ آخر ان کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ اگر آپ کو کچھ ہوا تو ہم سب آزمائش میں مبتلا ہوں گے اور اگر مجھے کچھ ہوا تو صرف میں ہی جام شہادت نوش کروں گا، یہ باپ حضرت عبداللہؓ ہیں اور بیٹا حضرت جابر بن عبداللہ ؓ۔
یہ کوئی عام باپ نہیں تھے۔ ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے راستے میں جان قربان کرنے کا ایسا جذبہ تھا کہ غزوہ احد سے ایک رات پہلے ہی اپنے بیٹے کو اپنی شہادت کا احساس دلا رہے تھے۔
ذرا اس منظر کو محسوس کیجیے! ایک طرف نو کم عمر بیٹیاں ہیں، ایک طرف جوان بیٹا ہے، گھر کی ذمہ داریاں ہیں، خاندان کی فکر ہے، مگر اس باپ کے دل میں سب سے بڑی آرزو اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہادت ہے۔
اور پھر وہ وقت آ........
