menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Wazir e Aala Ka Daura e Baku Aur Mehkma e Seyahat Ki Na Dahindgi

20 0
19.05.2026

وزیراعلی کا دورہ باکو اور محکمہ سیاحت کی نادہندگی

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف آج کل آذربائیجان کے دورے پر ہیں، انکی کچن کیبنٹ بھی ان کے ساتھ ہے، مریم نواز جب سے پنجاب کی وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہوئی ہیں ان کے کارناموں کی دھوم مچانے کیلئے ٹی وی چینلز اور اخبارات میں سرکاری اشتہارات کی بارش کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر ان گنت پیجز بنا کر عوام کو یقین دلانے کی دن رات کوشش کی جا رہی ہے کہ مریم نواز نے پنجاب کی تقدیر بدل دی ہے مگر زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں۔ چند روز قبل مریم نواز کے "ستھرا پنجاب" کی "غضب کرپشن کی عجب کہانی" سامنے آچکی ہے، دو سال بعد ہی پتہ چلتا ہے کہ حکومت کے محکموں، لائق فائق وزراء اور من پسند بیوروکریسی نے کیا کیا گل کھلائے ہیں

ابتداءعشق ہے روتا ہے کیا

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے۔۔

بیوروکریسی نے وزیراعلی مریم نواز کو نئے منصوبے شروع کرنے اور سرکاری ملازمین کا مجمع لگا کر تالیاں بجوا کر داد لینے کی عادت ڈال دی ہے، بیوروکریسی ہر وزیراعلی پر یہی حربہ استعمال کرتی ہے اور فائدے اٹھاتی ہے، کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ

جب تک ہنستا گاتا موسم اپنا اپنا ہے سب اپنے ہیں

وقت پڑے تو یاد آجاتی ہے مصنوعی مجبوری

بیوروکریسی اس وقت تک آگے پیچھے بھاگتی ہے جب تک آپ اقتدار میں ہوں، اقتدار سے ہٹتے ہیں وہ آنکھیں پھیر لیتی ہے، مجھے یاد ہے کہ ایک افسر نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ جب نگران وزیراعلی ڈاکٹر........

© Daily Urdu (Blogs)