menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Islam Deen e Fitrat Aur Naam Nihad Jadeed Iqdar

14 0
23.01.2026

اسلام کو اگر ایک جملے میں سمجھا جائے تو اسے بجا طور پر دینِ فطرت کہا جا سکتا ہے، کیونکہ جو کچھ انسانی فطرت کے عین مطابق ہے، اسلام نے اسی کو اختیار کرنے کی دعوت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام اور جدید دور کی بہت سی خراب اور غیر فطری چیزوں کے درمیان ٹکراؤ ہوتا ہے۔ یہ ٹکراؤ دراصل قدامت اور جدت کا نہیں بلکہ فطرت اور بگاڑ کا ہے۔

اسلام نے جن بنیادی امور پر سب سے زیادہ زور دیا، ان میں صفائی اور پاکیزگی سرِفہرست ہے۔ دنیا کے کسی اور مذہب یا تہذیب نے صفائی کو وہ مقام نہیں دیا جو اسلام نے دیا۔ یہاں تک کہ صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا۔ اگر ایمان کو سو فیصد مان لیا جائے تو اس کا پچاس فیصد حصہ صفائی سے متعلق ہے۔ جسم، لباس، ماحول اور دل کی پاکیزگی یہ سب اسلام کے نزدیک نہایت اہم ہیں۔ وضو کی پابندی انسان کو نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی طور پر بھی پاکیزہ بناتی ہے اور یہی وہ پہلو ہے جو جدید مادہ پرست معاشروں میں ناپید ہوتا جا رہا ہے۔

"ہجرت" کا وہ لمحہ تاریخِ انسانیت کا نہایت نازک ترین لمحہ تھا۔ قریش کے سردار، عرب کے قبائل اور یہودی خاندان سب کی نظریں ایک ہی ذات پر جمی ہوئی تھیں کہ کسی طرح محمد ﷺ مکہ سے نکل نہ پائیں۔ ہر طرف خطرہ تھا، ہر قدم پر........

© Daily Urdu (Blogs)