menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iran Ka Tarz e Amal Aur Trump Ki Dhamkiyan

18 0
08.04.2026

ایران کا طرزِ عمل اور ٹرمپ کی دھمکیاں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ بظاہر ایران اور امریکہ/اسرائیل کے درمیان ہے، لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور خطرناک ہے۔ سعودی عرب کے اہم صنعتی شہر الجبیل پر حملہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ایک عالمی اسٹریٹیجک اور معاشی جنگ کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ الجبیل عالمی توانائی کی ترسیل اور سعودی معیشت کا اہم ستون ہے۔ اس پر حملہ سعودی معیشت پر براہِ راست وار ہے، جو "امریکی اڈوں" کے بیانیے کو بھی کمزور کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ صورتحال ایک اہم سوال کو جنم دیتی ہے کہ اگر ایران کا اصل ہدف امریکہ اور اسرائیل ہیں تو پھر عرب ممالک کو نشانہ بنانا کیوں ضروری سمجھا جا رہا ہے؟

خطے کے کئی ایسے مقامات پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں امریکی مفادات موجود نہیں۔ ایران کی جانب سے اب تک کیے گئے حملوں کا جائزہ لیا جائے تو ان میں سے زیادہ تر حملے اسرائیل کے بجائے مسلم عرب ممالک پر کیے گئے ہیں۔ اگر یہی شدت اسرائیل کے خلاف استعمال ہوتی تو شاید اسرائیل اور جنگ کا نقشہ مختلف ہوتا۔ اس تناظر میں یہ سوال مزید اہم ہو جاتا ہے کہ کیا یہ حکمتِ عملی دانستہ ہے یا اس کے پسِ پردہ کوئی اور عوامل کارفرما........

© Daily Urdu (Blogs)