menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Asatza Qaum Ke Muammar Hain, Bhikari Nahi

21 0
06.06.2026

اساتذہ قوم کے معمار ہیں، بھکاری نہیں

قوموں کی تعمیر و ترقی، سائنسی ایجادات، معاشی استحکام اور سماجی خوشحالی کا براہِ راست تعلق اس کے تعلیمی نظام اور اساتذہ کی قدر و منزلت سے ہوتا ہے، لیکن جب کسی صوبے کا اعلیٰ ترین تعلیمی عہدیدار ہی استاد کی بنیادی معاشی حیثیت کا مذاق اڑانے لگے تو قوم کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔ پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں کے اساتذہ کے حوالے سے یہ بیان کہ "15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے اساتذہ لاکھ روپے تنخواہ والے اساتذہ سے بہتر پڑھاتے اور رزلٹ دیتے ہیں"۔ اساتذہ کی عزتِ نفس اور معاشی انصاف پر گہرا وار ہے۔

​موجودہ دور کی کمر توڑ مہنگائی میں پندرہ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کی بات کرنا جو کہ ملک کی مقرر کردہ کم از کم قانونی اجرت سے بھی بہت کم ہے، ایک قانونی اور اخلاقی جرم ہے۔ وزیرِ تعلیم کا یہ کہنا کہ اتنی کم تنخواہ پانے والے اساتذہ زیادہ بہتر پڑھاتے ہیں، دراصل نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے کیے جانے والے بدترین معاشی استحصال کو حکومتی تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ کیا حکومت خود اپنے وزراء، بیوروکریٹس یا........

© Daily Urdu (Blogs)