Khawarij, Saadgi o Hamdardi Ki Siasi Imsal
خوارج کے سرپرست، سادگی و ہمدرری کی سیاسی امثال
پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت گڈ گورننس کا دعوی کرے اور PTI پرامن احتجاج کا، تو مان لینا چاہیے! کہ اس سے زیادہ سچ پر ان کی زبان لڑکھڑانے لگتی ہے اور زمین کاپننے۔ زمانہ طالب علمی میں جماعت اسلامی کے پراپیگنڈا کا بڑا شہرہ تھا اپنے اس فن کے ذریعے وہ دن کو رات منوانے پر قادر۔ ہر الیکشن میں گمان گزرتا کہ اب کی بار قومی اسمبلی کی 200 نشستیں لے اڑیں گے مگر نتیجہ 02 پہ ہی صحیح نکلتا مگر پی ٹی آئی نے ان کے غبارہ سے ہوا اور ان کے فن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے بلکہ سیاست میں شائستگی، گفتگو و بات چیت میں آداب اور اختلاف رائے کا نیا کلچر متعارف کرایا کہ! خیر چھوڑیئے۔
دھرنوں کا زمانہ ہے اور شاہراہیں بند۔ لوگ رستوں کی بندش بارے فکر مند کہ کسی کی بیٹی و بہن کی رخصتی تو کسی نے رزق روزی کے لیے سفر کرنا ہوتا ہے۔ موت دھرنوں یا سڑکوں کی بندش سے ٹلنے کی نہیں، تو مریض کے لواحقین مرض سے زہادہ کنٹینرز سے پریشان کہ وہاں سے بچ بھی نکلیے تو آگے پرامن مظاہرین! غرضیکہ کسی کو کاروبار زندگی معطل ہونے کا خوف تو کوئی امتحانی مرکز پہنچنے کی........
