menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   ٹرمپ کا گریٹر امریکہ کا خواب             (3)

14 0
19.04.2025

اب بات کرتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف وار کی جس کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا ہے امریکہ کے بڑے تجارتی پارٹنر امریکہ سے بہت زیادہ تجارتی فوائد سمیٹ رہے ہیں، جبکہ امریکہ کے حصے میں تجارتی خسارہ اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری آ رہی ہے۔ ٹرمپ کا خیال ہے کہ اس خسارے سے نکلنے کا طریقہ یہ ہے کہ دوسرے ممالک کی درآمدات پر محصولات عائد کر دیئے جائیں۔ ٹرمپ کو یقین ہے کہ اس طرح امریکہ اقتصادی لحاظ سے مزید مستحکم ہو جائے گا اور اس طرح گریٹر امریکہ بنانے کا خواب پورا ہو جائے گا۔ ٹرمپ شاید یہ نہیں جانتے کہ دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کے جہاں بہت مزے ہیں وہاں اس حیثیت کی ایک قیمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے۔ بڑا ہونے کے جہاں کچھ فائدے ہیں وہاں نقصانات بھی بہت ہیں۔ ٹرمپ فائدوں کے لئے تو تیار ہیں نقصانات کے لئے ہرگز تیار نظر نہیں آتے۔ ہم نے گزشتہ دو کالموں میں یہ اندازہ لگایا اور نتیجہ اُخذ کیا کہ مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ، روس یوکرین جنگ، کینیڈا، میکسیکو، یورپی یونین، نیٹو اور گرین لینڈ کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جو پالیسیاں بنائی ہیں اور اب جن پر عمل کر رہے ہیں، اس سے گریٹر اسرائیل کے قیام میں تو مدد مل سکتی ہے، لیکن ان نئی پالیسیوں کی بنیاد پر گریٹر امریکہ کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ اب آئیے تجزیہ کرتے ہیں کہ ٹرمپ کی ٹیرف وار کیا نتائج لا سکتی ہے۔

تربوز کے بیج کے 7 حیرت انگیز فوائد، جان کر آپ انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے

اپنی تجارتی طاقت اور معاشی حیثیت کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کا نشانہ بننے والے ممالک اپنے اپنے انداز میں رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں، لیکن........

© Daily Pakistan (Urdu)