menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   عقیدہ اور قانون میں نبی اکرم ؐ کی مقدس حیثیت  (2)

14 1
04.08.2025

دنیا کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اگرچہ مسلمان سیاست یا ثقافت میں اختلافات رکھتے ہیں، لیکن ایک بنیادی مسئلے پر وہ مکمل طور پر متحد ہیں اور وہ ہے حضرت محمد مصطفیٰ ؐسے محبت، عقیدت اور عقیدۂ ختمِ نبوت۔ ایشیا سے لیکر افریقہ، یورپ سے لیکر امریکہ تک، مسلمانوں نے بارہا اس اتحاد کو عملی طور پر ثابت کیا ہے۔ پرامن احتجاج، علمی جوابات، قانونی درخواستیں اور بین الاقوامی سفارتکاری سب ذرائع کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے کہ نبی کریم ؐکی عظمت اور حرمت کا دفاع کیا جا سکے۔ یہ عالمی اتحاد اس بات کی یاددہانی ہے کہ رسول اکرم ؐکی شان میں گستاخی کوئی معمولی سیاسی یا قانونی مسئلہ نہیں، بلکہ یہ مسلم شناخت کی روح پر حملہ ہے۔
قانونی اور سیاسی لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک ایسے قوانین رکھتے ہیں جو مذہبی جذبات کے تحفظ اور نفرت انگیز تقاریر کی ممانعت کو یقینی بناتے ہیں، جن میں مقدس مذہبی شخصیات کی توہین بھی شامل ہے۔ یورپ کے متعدد ممالک جیسے جرمنی اور آسٹریا میں اگر کسی شخص نے مذہبی جذبات کو مجروح کیا تو اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ بھارت میں بھی تعزیراتِ ہند کی دفعات 295 اور295 اے کے تحت مذہبی برادریوں کے مقدسات اور شخصیات کی توہین کے خلاف تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے بھی اپنے........

© Daily Pakistan (Urdu)