menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  ٹرمپ کا گریٹر امریکہ کا خواب  (2)

13 0
12.04.2025

بات ہو رہی تھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کی جنہوں نے پوری دنیا کو حیرت کے ساتھ ساتھ مصیبت اور اذیت میں بھی مبتلا کر رکھا ہے۔ گزشتہ کالم میں مشرق وسطیٰ کے بارے میں امریکی پالیسی کے ممکنہ نتائج پر کچھ تبصرہ کیا تھا، آج دیکھتے ہیں کہ ٹرمپ کی داخلہ امور پر پالیسیوں اور چین، روس، یوکرین، گرین لینڈ، کینیڈا کے بارے میں سوچوں اور منصوبوں کے ممکنہ حاصلات کی۔ 8جنوری 2025ء کو یعنی امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے سے کم و بیش دو ہفتے پہلے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ وہ کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی سمگلنگ نہ روکی تو وہ ان پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا: کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہئے کہ اس کا دفاع امریکہ کرتا ہے، قومی سلامتی کے مقاصد کے لئے گرین لینڈ بھی امریکہ کو ملنا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکہ رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لئے کریں گے کہ یہ امریکہ کا پانی ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

میرے قارئین کو شاید یاد ہو کہ ٹرمپ ایسی باتیں اپنے پہلے دور حکومت میں بھی کرتے رہے تھے۔ یوں تو پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ جن کو اکثر یاد کرتے رہتے ہیں، لیکن ان کی 31 دسمبر 2017 ء کا مشہور زمانہ ٹویٹ بھولنے والا نہیں ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا: امریکہ نے 15 برسوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد احمقانہ انداز میں دی، اور ہمارے لیڈروں کو بے وقوف سمجھتے........

© Daily Pakistan (Urdu)