menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   کرپشن کیس،190پاؤنڈ کرپشن کا فیصلہ

8 0
16.01.2025

عمران خان اور ان کی زوجہ کے خلاف190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نجانے کن وجوہات کی بنیادوں پر تیسری مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے13جنوری کو اُمید ِ واثق تھی کہ فیصلہ سنا دیا جائے گا۔احتساب عدالت کے حج ناصر جاوید رانا فائل لئے عدالت میں تشریف بھی لائے لیکن، ملزمان کے وکلاء بھی غائب پائے گئے اور ملزمان بھی حاضر نہیں ہوئے۔عمران خان تو اس وقت جیل میں ہی تھے جہاں عدالت لگی ہوئی تھی لیکن اپنے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث انہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ جج صاحب نے فیصلہ17جنوری بروز جمعتہ المبارک کو سنانے کا اعلان کر کے سماعت ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت میں یہ کیس ایک سال سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہا اس کی100سے زائد سماعتیں ہوئیں یہ ساری سماعتیں جیل میں ہی ہوئیں۔ نیب نے 13نومبر 2023ء کو190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا،17 روز تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کرنے کے بعد یکم دسمبر2023ء کو ریفرنس دائر کیا گیا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ہی تفتیش کی گئی،27فروری2024ء کو عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کی گئی،100سے زائد سماعتوں کے بعد 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ فیصلہ 23 دسمبر کوسنایاجائے گا پھر کہا گیا کہ چھ جنوری کو سنایا جائے گا، پھر کہا گیا کہ13 جنوری کا فیصلے کا دن ہو گا اب17جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ یقین سے ابھی بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کہ17 جنوری کو بھی فیصلہ سنایا جائے گا کیس تو لمبا کرنے میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی کا بڑا دخل ہے پی ٹی آئی اس کیس میں بھی تاخیری حربے استعمال کرتی رہی تاکہ فیصلہ تک نہ پہنچا جا سکے۔تحریک انصاف یہ جانتی تھی کہ یہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play