menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   واسا کے137اور85ارب کے منصوبے ناقص منصوبہ بندی کی نظر؟

15 0
26.07.2025

ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور چودھری غفران گجر گزشتہ دِنوں روزنامہ ”پاکستان“ کے پروگرام گیسٹ آن لائن میں تشریف لائے اور عوام الناس کی آن لائن کال کا تفصیلی جواب دیا اور ہمارے چیف ایڈیٹر محترم مجیب الرحمن شامی اور ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد نوشاد علی سے تفصیلی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں اور سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کیلئے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، ہمارے ہردلعزیز چیف رپورٹر جاوید اقبال جو واسا کی سالہا سال سے بیٹ بھی کر رہے ہیں انہوں نے ہمارے سپورٹس رپورٹر افضل افتخار کے ساتھ دونوں افسروں کا تفصیلی انٹرویو بھی کیا۔میں نے دو سوالات وحدت روڈ اور کامران بلاک کرکٹ گراؤنڈ میں جاری74کروڑ کے واٹر ٹینک اور واٹر سٹوریج کے حوالے سے استقبالیہ کے ذریعے اپنے چیف رپورٹر کو وصول کرائے اور درخواست کی اِن سوالات کے جوابات لئے جائیں، کیونکہ مون سون کی وقت سے پہلے آمد کی وجہ سے وحدت روڈ،کامران بلاک، مہران بلاک اور ملحقہ سبزی منڈی، فروٹ منڈی کے گردو نواح میں کھودے گئے بڑے بڑے کھڈے پانی بھر جانے کی وجہ سے حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔عوامی رائے اور ذاتی تحقیقات کی بنیاد پر گذارشات کی جسارت کروں گا۔ ناتجربہ کار ٹھیکیداروں نے جو صورتحال پیدا کر دی ہے۔ 137 ارب اور85 ارب کے منصوبے جو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے خالصتاً عوامی فلاح بہبود اور اہل لاہور کو صاف پانی کی فراہمی اور پانی کی سطح کم ہونے سے پیدا ہونیوالے مسائل کے حل کیلئے دیئے ہیں........

© Daily Pakistan (Urdu)