آرنلڈ شواز نیگر قسط (1)
اگر آپ ہالی وڈ کی ایکشن فلموں اور باڈی بلڈنگ (تن سازی)میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ نے آرنلڈ شوازنیگر کا نام ضرور سن رکھا ہو گا۔ آرنلڈ شوازنیگر فلم نگری اور تن سازی کی دنیا کے درخشاں ستارے ہیں۔ آرنلڈ نے جہاں ”ٹرمینیٹر (Terminator)، پریڈیٹر (Predator)، ٹوٹل ریکال(Total Recall) اور کمانڈو“ جیسی شاہکار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، وہاں باڈی بلڈنگ کی دنیا میں پانچ مرتبہ مسٹر یونیورس (Mr. Universe)اور سات مرتبہ مسٹر اولمپیا (Mr. Olympia)کا اعزاز اپنے نام کیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی،بلکہ آرنلڈ شوازنیگر نے تو زندگی کے جس شعبے میں قدم رکھا، وہاں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے، انہوں نے لکھنا شروع کیا تو بیسٹ سیلر (Best Seller) کہلائے، کاروبار کا آغاز کیا تو وہاں بھی اپنی دھاک بٹھائی اور نہ صرف رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں بڑی سرمایہ کاری کی، بلکہ ”اوک پروڈکشنز“ کے نام سے اپنی فلم پروڈکشن کمپنی بھی بنا ڈالی۔ زندگی میں یہ تمام کامیابیاں سمیٹنے کے بعدجب انہوں نے سیاست میں انٹری دی، تو وہاں بھی کوئی ان کا مقابلہ نہ کر سکا اور یہ معاشی لحاظ سے امریکہ کی سب سے طاقتور ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بن گئے۔انہوں نے یونیورسٹی آف ساؤتھرن کیلیفورنیا میں ”دی شوازنیگر انسٹیٹیوٹ“ بھی قائم کیا جہاں وہ عالمی ماحولیاتی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن آرنلڈ شوازنیگر کی زندگی میں صرف کامیابیاں ہی وہ چیز نہیں ہیں، جن پر بات کی جا سکتی ہے بلکہ ان کے کیرئیرکے آغاز کے مشکل شب و روز وہ اصل موضوع ہے، جس سے ہمیں یہ آگاہی ملتی ہے کہ آرنلڈ کی زندگی........
© Daily Pakistan (Urdu)
