menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   سیلاب زدگان اور گمشدہ سیاستدان

14 0
10.09.2025

میں سوچ رہا ہوں کیا سیاستدان اس اہم موقع پر از خود روپوش ہو گئے ہیں یا انہوں نے کسی خاص وجہ سے یہ طے کیا ہے کہ میدان میں نہیں آنا۔ پنجاب میں اس وقت تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہوا ہے۔ لوگ دہائی دے رہے ہیں کہ ان کے پاس کوئی امداد پہنچی ہے اور نہ امدادی ٹیمیں۔ میں نے خود ملتان کے نواح میں بعض علاقوں کا دورہ کیا ہے جو سیلاب کی زد میں آئے ہیں۔ وہاں کی حالت بہت تکلیف دہ ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچوں اور خواتین کے ساتھ سیلاب زدگان بے یارومددگار کوئی خشک جگہ دیکھ کر بیٹھ جاتے ہیں حالانکہ ایسے سب علاقے کسی نہ کسی قومی یا صوبائی اسمبلی کے حلقے میں آتے ہیں مگر یہاں ان علاقوں کے سیاسی نمائندے نہیں پہنچ رہے۔ چند روز پہلے جب وزیراعلیٰ مریم نواز ملتان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے آئی تھیں تو بیسیوں مسلم لیگی کونے کھدروں سے نکل کر انہیں منہ دکھانے آ گئے تھے اور ایک سے بڑھ کر ایک یہ کوشش کررہا تھا کسی طرح مریم نواز کے ساتھ کوئی فوٹو یا فوٹیج بن جائے۔ ان کے جاتے ہی یہ سب غائب ہو گئے اور تاحال لاپتہ ہیں۔ سیاستدانوں کا یہ روپ پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وگرنہ اس سے پہلے بھی سیلاب اور مشکلات آتی رہی ہیں، سیاستدان اس طرح ناپید نہیں ہوتے تھے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے سیلاب زدہ علاقوں میں جا تو رہے ہیں، کیونکہ وہ ان کے انتخابی حلقوں میں آیا ہے تاہم ان کی طرف سے کوئی بڑی امدادی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ غالباً وہ بھی اس پر انحصار کررہے ہیں کہ امدادی سامان پنجاب حکومت اور انتظامیہ پہنچائے وہ صرف فوٹوشوٹ کے لئے جائیں۔ ایسے........

© Daily Pakistan (Urdu)