menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اربن ڈیزاسٹر

11 1
04.08.2025

دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور اور باوقار طور پر ابھرتے ہوئے پاکستان کو تشویشناک صورت حال کا سامنا ہے۔ ترقی کی منزل طے ہو رہی ہیں۔ وسیع شاہرائیں، بلند و بالا عمارتیں، نئے شہر،ہاؤسنگ سوسائٹیز تعمیر ہو رہی ہیں،مگر ہمارے قدموں تلے سے زمین کھسک رہی ہے، سرک رہی ہے۔ قدرت ہم سے شکوہ کناں ہے اور اربن ڈیزاسٹر ایک انتقام کی صورت حملہ آور ہے۔ ماحول، موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور اب اربن ڈیزاسٹر ایک خوفناک خواب بن گیا ہے۔قدرتی آفات پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے،مگر انسانی ساختہ آفات ہماری اپنی کوتاہی، لاپرواہی، بدانتظامی اور لالچ کا شاخسانہ ہیں۔
پاکستان کا شمار دنیا کی سات ایٹمی طاقتوں میں ہے اور ساتھ ہی ہم ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے متاثر دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہیں۔ ہم تباہیوں کی زد میں ہیں قدرتی آفات کے ساتھ اربن ڈیزاسٹر ہمارا طواف کر رہا ہے۔
جہاں بھونچال بنیادِ فصیل و در میں رہتے ہیں
ہمارا حوصلہ دیکھو ہم ایسے گھر میں رہتے ہیں
ہم شہری آفات خود تخلیق کر رہے ہیں اربن ڈیزاسٹرکو فروغ دے رہے ہیں۔ معاشرہ، عوام، حکومت، بدعنوان سرکاری افسر، ملک دشمن لالچی سرمایہ دار سب ذمہ دار ہیں حال ہی میں اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، کراچی، چکوال اور دیگر شہروں میں اربن ڈیزاسٹر کی........

© Daily Pakistan (Urdu)