menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   شہنشاہِ غزل مہدی حسن

9 1
30.07.2025

مہدی حسن پاکستان کے مشہور غزل گائیک کے طور پردنیا بھر میں مشہور و معروف ہیں۔انہیں غزل کا بادشاہ یا شہنشاہِ غزل بھی کہا جاتا ہے۔ مہدی حسن کو اللہ تعالیٰ نے بھاری مدھرسریلی آواز سے توازا ان کی گائیکی میں کچھ ایسی تاثیر تھی کہ جو لوگوں کے دلوں کو زیر کر دیتی تھی۔ مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے سے تھا وہ ہندوستان کی ریاست جے پو رکے ایک گاؤں لونا میں 18جولائی 1927ء کو پیدا ہوئے تھے ان کے والدِ گرامی کا نام عظیم خان تھا اور ان کا تعلق بھی موسیقی کی دنیا سے تھا۔ مہدی حسن جب چھ سال کے ہوئے تو ان کے والد عظیم خان نے تان پورہ انہیں تحفے میں دیا اور کہا کہ بیٹا اب یہی کھلونا تمہارے مستقبل کا ساتھی ہے انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد عظیم خان اور چچا اسماعیل خان سے حاصل کی۔ ننھے مہدی حسن نے اپنے بچپن ہی میں تان پورہ سے راگوں کی شکلیں یاد کرنا شروع کر دیں۔ وہ بہت جفاکش اور محنتی تھے۔آواز اور سانس کی پختگی کیلئے وہ شدید جسمانی کثرت بھی کرتے تھے یہ کثرت ان کی گائیکی کی اساس بنی اور ان کی سریلی آواز مزید نکھرتی چلی گئی۔ مہدی حسن کے والد اور چچا مہاراجہ بڑودہ کے دربار سے وابستہ تھے انہوں نے انتہائی کم عمری میں مہدی حسن کو اس قابل کر دیا کہ وہ مہاراجہ بڑودہ کے دربار میں اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔مہدی حسن کے بھائی غلام قادر جو لکھنوء کی موسیقی کی ممتاز درس گاہ کے فارغ التحصیل تھے اور اسی وجہ سے پنڈت بھی کہلاتے تھے۔ پنڈت غلام قادر کو موسیقی کے علاوہ سنسکرت،ہندی اور اردو زبانوں پر بھی ماہرانہ عبور حاصل تھا انہوں نے........

© Daily Pakistan (Urdu)