menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  خود انحصاری کے بغیر خود مختاری، بے تعبیر خواب

22 0
21.06.2025

معاف کیجئے مجھ سمیت اکثر پاکستانی بڑھک بازی کے چیمپئن ہیں، باتیں ایسے کرتے ہیں جیسے دنیا میں ہم سے بڑا طاقتور کوئی نہیں۔خواب ایسے ایسے دیکھتے ہیں کہ شیخ چلی بھی آ جائے تو خود کشی کر لے۔پاکستان کو دنیا میں یہ کر دینا چاہئے وہ کر دینا چاہئے یہ ہمارا تکیہ کلام ہے۔یوں لگتا ہے پوری دنیا میں ہمارے سوا کوئی قوم نہیں بستی اور ہمارے جیسے ہاتھ پاﺅں بھی کسی کےے پاس نہیں،کوئی نہیں سوچتا کہ میں نے اس مملکت خداداد کی مضبوطی،خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنا فرض ادا کیا ہے یا نہیں،ان معاملات میں ہم بس اللہ سے دُعا کر کے سرخرو ہو جاتے ہیں، عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی، اس بات کو تو اپنے نزدیک سے بھی گذرنے نہیں دیتے،ملک کو فرشتے صحیح کریں گے ہمارا کام تو بگاڑنا ہے، قوموں کی زندگی میں عمل کی کتنی اہمیت ہوتی ہے ہم اسے کیا جانیں، ہم نے وہی عمل کرنا ہے جو ہمارے ذاتی مفاد میں ہو،مثالیں دیتے ہیں کہ جب بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھتا ہے تو ہم متحد ہو جاتے ہیں۔ سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، کیا ہمیں متحد ہونے کے لئے ہمہ وقت ایک دشمن کی ضرورت ہے۔کیا پاکستان کا ہم پر کوئی حق نہیں، کیا اسے اسی طرح اپنے مفادات، لالچ، خود غرضی اور خود پسندی کی بھینٹ چڑھائے رکھیں گے، اندھے کو بھی پتہ ہے کہ پاکستان دنیا کے چند بڑے مقروض ممالک میں شامل ہے۔یہ پاکستان پر بوجھ ہے جو ہم نے نسل در نسل ڈالا ہوا ہے۔اس بوجھ کے ہوتے ہوئے کیا ہم طاقتور ترین،آزاد و خود مختار اور خود کفیل کی بڑھکیں مار سکتے ہیں۔آئی ایم ایف کا چار رکنی وفد آ کر ہماری ساری خود انحصاری و خود مختاری کی چولیں ہلا کر رکھ دیتا ہے، کتنے شرم کی بات ہے کہ ہم سے ٹیکس نکلوانے کے لئے سرکاری اداروں........

© Daily Pakistan (Urdu)