حالات دنیا بھر کے …………
دنیا بھر کے حالات میں کشیدگی نظر آ رہی ہے۔ ابھی پاک بھارت کشیدگی کے سیاہ بادلوں میں تو کمی آ ہی گئی یوں لگ رہا ہے کہ مودی سرکار کی سمجھ میں شاید آ گیا کہ لڑائی جھگڑے میں کچھ نہیں رکھا لیکن پھر بھی پاکستان سے منہ کی کھانے کے باوجوجود بھی دوسری طرف مودی سرکار مظلوم نہتے کشمیریوں پہ ظلم ڈھا رہی ہے اور اب مظلوم کشمیریوں پہ ہندو مظالم تو ہو ہی رہے ہیں لیکن اسکے ساتھ معصوم و نہتے فلسطینیوں پہ بھی اسرائیلی مظالم انتہا پہ ہیں جو سب کے سامنے ہیں اور پہلے ہی اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگین کر رہاہے لیکن اب اسرائیل کی طرف سے برادر اسلامی ملک ایران پہ بھی شب خون مارا گیا۔اسرائیل نے ایران پہ حملہ کیا۔ اسرائیل کی طرف سے ایران کے اہم مقامات پہ حملہ کیاگیا جسکے نتیجے میں ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت کے بہترین جرنیل شہید ہو گئے اور دنیا بھر کے مسلمان ایران سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں اور پاکستانی قوم بھی ایرانی بھائیوں کے حق کے لئے آواز اٹھا رہی ہے اور دنیا بھر کو یہ پیغام بھی دے رہی ہے کہ ایران کو تنہا مت سمجھا جائے ہم سب پاکستانی بھی ایران کے شانہ بشانہ ہیں اور یقینا انتہائی حیران کن بات یہ بھی ہے کہ اسرائیل اتنی دور سے آ کر برادر اسلامی ملک پہ فضائی حملے کر رہا ہے اور ایک خبر نظر سے گزری کے ایران نے........
© Daily Pakistan (Urdu)
