”اہم ترین“ شخصیت، کرپٹو کونسل، ستر گمشدہ بحری جہاز
آپ ؐ نے دیکھا کہ لوگ کھجوروں پر کوئی عمل کر رہے ہیں۔ پوچھا, ایسا کیوں کررہے ہو۔ بولے, حضوؐر، پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ آقاؐ نے کہا، ایسا نہ کرو تو (شاید) اچھا ہو۔ لوگوں نے وہ عمل بند کر دیا۔ سال بعد معلوم ہوا پیداوار گھٹ گئی ہے۔ پوچھا، اس سال پیداوار کم کیوں ہوئی۔ بولے، ہمارے اس عمل کے چھوڑنے کے سبب جس سے آپؐ نے روکا تھا۔ فرمایا: "تم اپنے (روزمرہ) دنیاوی امور (مجھ سے) بہتر جانتے ہو(گویا وہ کام جاری رکھو)"۔ میں نے سنا کہ ملک کی "اہم ترین" شخصیت نے اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور ماہرین کی راہنمائی کی۔ مجھے مصطفی گوکل، جنرل ضیا اور بحری تجارت پر جنرل کی مہارت یاد آگئی۔ مزید سنا کہ کرپٹو کرنسی کی ترویج کے لیے کرپٹو کونسل بنا کر اس کا کوئی مصطفی گوکل قسم کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا جس نے اہم ترین شخصیت سے ملاقات کی۔ ادھر مجلس قائمہ قومی اسمبلی کے بلانے پر وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے یہ حیران کن بیان دیا: "کرپٹو کرنسی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس پر پابندی ہے، مزید کچھ پوچھنا ہو تو کرپٹو کونسل سے پوچھیں، ہمیں کچھ علم نہیں "۔ مزید پتا چلا کہ اس حساس ترین مالیاتی کونسل میں ملکی مالیات کی نگران وزارت خزانہ کا عمل دخل تو کیا، وہاں سرے سے اس کا نمائندہ تک نہیں ہے۔
ارشد ندیم کی وطن واپسی ، لاہورایئرپورٹ پر شاندار استقبال، میڈیا سے گفتگو میں کس ٹارگٹ کا ذکرکیا ؟ جانیےمیرے پیش نظر پاکستان، ایران افغانستان کے اتحاد پر ایک سلسلہ مضامین تھا۔ پچھلے ہفتے تمہید بھی باندھ لی تھی لیکن ایک گروپ میں دیکھا کہ میری تمہید کے نیچے کسی نے آئی ایس پی آر کے چیف کا یہ جملہ کڑاکے دار املا کے ساتھ چسپاں کیا ہوا تھا:........
© Daily Pakistan (Urdu)
