خواہشوں کو خبر بنانے والے
خواہشوں کو خبر بنتے سنا تو تھا، دیکھ اب رہے ہیں جب پی ٹی آئی نواز حلقے کھینچ تان کر عمران خان کو پاکستان کیا پوری دنیا کا مقبول ترین لیڈر قرار دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے اور ان کے مخالفین کو سیاست میں کل کا بچہ قرار دے کر مسترد کرتے نظر آتے ہیں۔ ان حلقوں کی کوتاہ بینی نے پاکستان کو ترقی سے روک رکھا ہے، کیونکہ یہ لوگ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں اور اگر مخالف سیاسی جماعتیں مل کر ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لئے باہم مل بیٹھی بھی ہیں تو انہیں کبھی فارم 47کی حکومت تو کبھی لولے اور لاغر اور کمزور پروجیکٹ کہہ کر مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں۔ 23مارچ کے موقع پر کی جانے والی صدر آصف زرداری کی تقریر کا جس طرح مذاق اڑایا گیا ہے، وہ اس بات کی کھلی نشانی ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ابھی بھی پاکستان میں انتشار اور تفریق کی سیاست کو ہوا دینے میں لگا ہوا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟دوسری جانب سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اب امریکہ میں دانت نکالتے پائے جا رہے ہیں اور بجائے اس کے کہ پاکستان کے اندر عوام کو عمران خان کی رہائی کے لئے ایک عالمگیر احتجاج کے لئے تیار کریں، مفت کی ٹکٹوں پر مفت کے ہوٹلوں کے مزے اڑاتے پائے جا رہے ہیں۔ وہ وہاں مقیم........
© Daily Pakistan (Urdu)
