ڈاکٹر سعید الٰہی
دنیا کے موجودہ منظر نامے میں طاقت، قوت اور برتری کے توازن کی بساط ہر لمحہ تغیر و تبدیلی کا شکار ہے۔ اسرائیل نے قطر پر بلاجواز اوربزدلانہ حملے کرکے دنیا میں نئی صف بندی کا آغاز کر دیا ہے اور اسےتباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ قطر اور دیگر اسلامی ممالک کیساتھ فراڈ اور فریب ہوا ہے۔ بین الاقوامی طاقتوں نے معاشی سیاسی اور دفاعی حصارکے نام پر اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا ۔ قطر میں سب سے بڑا امریکی اڈہ۔ امریکی پیٹریاٹ پی اے سی 3میزائل، ناروے کاناسائز2، برطانیہ کاریپیٹز اور فرانسیسی، جرمن رولانڈ تمام جدید دفاعی نظام، میزائل، حصار اور دفاع ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور صرف ایک اسرائیلی میزائل صحیح نشانے پر لگا۔ حماس کے لیڈر اور قطری اہلکار شہیدہوگئے۔ 19ارب ڈالر سے زائد لاگت کا دفاعی نظام زمیں بوس ہو گیا کیونکہ اس نظام کو صرف ایک بٹن دبا کر غیر موثر کر دیا گیا تھا۔ اربوں ڈالر کے جہازکا تحفہ، کم لاگت پر تیل کی فراہمی امریکہ اور برطانیہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ،بے کار و بے سود ثابت ہوئی۔اس موقع پر قرآن کے آفاقی احکامات کی حقانیت اور سچائی ثابت ہوگئی،جو کچھ یوں ہے کہ یہودی اور عیسائی مسلمانوں کے دوست، مددگار،سرپرست نہیں ہو سکتے۔یہی ہوا اور ایک دوسرے کے دفاع اور تحفظ کا وعدہ و معاہدہ کرنے والے مُکر گئے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد بعض دوست مسلم ممالک نے پاکستان کو مصلحت کا مشورہ دیا اور جوابی حملہ سے روکا۔ بھارت کی طاقت، اسلحہ ،عددی برتری سے ڈرایا اور کہا کہ اگر آپ غزہ بن گئے تو ہم آپ کی مدد کے قابل نہ ہوں گے۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ طے شدہ پلان کے تحت ایک خاص مقام پر حملے کرکے بدلے کا نعرہ لگا لیں اور اپنی عزت و ساکھ بحال کرلیں، مگر پاکستانی سپہ سالار نے دوٹوک اور جرات مندانہ جواب دیا۔آپ ہمارے دوست ہیں بھائی ہیں مگر ہم بدلہ لیں گے جہاں اور جب چاہیں گے حملہ کریں گے اور اِن........





















Toi Staff
Gideon Levy
Tarik Cyril Amar
Stefano Lusa
Mort Laitner
Robert Sarner
Sabine Sterk
Ellen Ginsberg Simon