menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اداریہ

22 1
19.06.2025

ایران اور اسرائیل میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں اور جنگ پوری شدت سے جاری ہے۔ایران ، اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں اور اہم تنصیبات پر میزائل حملے کررہا ہے جبکہ اسرائیل شہری آبادی ،میڈیا مراکز اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔جس سے ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 70خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔اس دوران ایک اہم پیشرفت یہ ہے کہ امریکی بحری بیڑہ جس پر 60لڑاکا طیاروں ،دوسرے جنگی سازوسامان اور پانچ ہزار فوجیوں کی گنجائش ہے،ہنگامی صورتحال میں معاونت کیلئے مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہےاور امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی شہریوںکو وارننگ دی ہے کہ وہ تہران خالی کردیں۔یہ انتباہ اس پس منظر میں معنی خیز ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کہہ رہے ہیں کہ ایرانی حکومت کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے قتل سے ایران کے ساتھ ہمارا تنازعہ ختم ہوجائے گا۔یہ بیانیہ ایران کی اسلامی حکومت کے خاتمے کی پس پردہ سازش کو بے نقاب کرتا ہے۔غالباً اسی لیے دور شہنشائیت کے سابق ولی عہد شہزادہ رضا کو سامنے لایا گیا ہے۔جس نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حکومت کا تختہ الٹ دیں۔جی سیون ممالک کے اعلامیہ میں بھی اسرائیل کی کھل کر حمایت کی گئی ہے،لیکن امریکی صدر اس سے مطمئن نہیں ہوئے اور اعلامیہ پر دستخط کیے بغیر واپس واشنگٹن روانہ ہوگئے،جہاں انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایاہے،جس میں غیرمعمولی فیصلوں کی توقع کی جارہی ہے۔فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر ایران سے رابطے کا........

© Daily Jang