menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

خواتین کا بااختیار پاکستان

24 0
25.10.2026

خواتین کا بااختیار پاکستان

کسی بھی قوم کی ترقی کا خواب اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک اس قوم کی خواتین کو ترقی کے قومی دھارے میں برابر کا شریک نہ بنایا جائے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی، معاشرتی استحکام اور معاشی خودمختاری کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا محض ایک سماجی ضرورت نہیں بلکہ قومی بقا، اجتماعی خوشحالی اور روشن مستقبل کا بنیادی تقاضا ہے۔ ہمیں یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے؛ لہٰذا اس آبادی کی صلاحیتوں کو نظرانداز کرکے ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے خواتین کے کردار کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا تھا۔ ان کا واضح تصور یہ تھا کہ کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں کو نہیں چھو سکتی جب تک اس کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا نہ کریں۔ آج جب ہم ایک ترقی یافتہ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب دیکھتے ہیں تو ہمیں قائداعظم کے اس وژن کو محض تقاریر اور تحریروں تک محدود رکھنے کے بجائے قومی پالیسیوں، ادارہ جاتی رویوں اور عملی اقدامات میں ڈھالنا ہوگا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کا مطلب صرف انہیں تعلیم حاصل کرنے یا ملازمت کرنے کی اجازت دینا نہیں، بلکہ ایسا محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔ انہیں فیصلہ سازی میں نمائندگی، پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع، مساوی احترام، مالی خودمختاری اور کام کی جگہ پر تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔ خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ان کی عزتِ نفس، خاندانی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ........

© Daily 92 Roznama