menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

فیفا ورلڈ کپ

29 0
22.07.2026

80 کی دہائی میں، میں لاہور کے ایک کالج میں پڑھا رہا تھا۔داخلوں کاموسم تھا۔ داخلے کھیلوں کی بنیاد پر بھی ہوتے تھے اور وہ کافی تعداد میں ہوتے ۔وقت کے ساتھ حکومت نے کھیلوں کی بنیاد پر داخلوں کو محدود کر دیا ۔ پہلے یہ سات فیصد ہوئے ۔ پھر انہیں تین فیصد کیا گیا اور اب شاید ایک فیصد داخلہ کھیلوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔اب حکومت کی کوشش ہے کہ کھیلوں کی بجائے میرٹ پر داخلے ہوں جو میرے خیال میں ایک بہتر قدم ہے۔ن دنوں کھیلوں کی بنیاد پر داخلے پندرہ فیصد سے زیادہ ہوتے تھے لیکن پرنسپل اگر چاہتے تو اس تعداد کو بڑھا بھی دیتے تھے، کوئی نہیں پوچھتا تھا۔مجھے یاد ہے ایک سال بہت سی کھیلوں کی طرح فٹ بال کی بنیاد پر بھی شاید تین داخلے رکھے گئے تھے۔ یہ جاننے کے لئے کہ کون سے طالب علم فٹ بال بہتر کھیل سکتے ہیں ، داخلے کے خواہش مندوں کی دو ٹیمیں بنائی گئیں اور کالج کی گرائونڈ میں ان کے درمیان مقابلہ کروایا گیا۔ وہ استاد جو فٹ بال کے انچارج تھے، میچ میں بچوں کی کارکردگی دیکھتے اور جانچتے رہے۔ کچھ طالب علم واقعی اچھا کھیلتے تھے۔ کچھ بس کھیلتے تھے۔ مگر بڑی تعداد ان طالب علموں کی تھی کہ جو فٹ بال کھیلنے کا لباس پہن کر اپنی جگہ اچھلتے کودتے تو بہت رہے مگر نہ تو گیند نے ان کے پاس سے گزرنے کی زحمت کی اور نہ انہوں نے گیند کو چھونے کی ۔ وہ بس مقابلے میں شریک تھے۔انہیں شاید صرف شریک ہی ہونا تھا کہ کسی تگڑی سفارش کا حوصلہ تھا۔ اگلے دن تین منتخب طالب علموں کی لسٹ لگا دی گئی کہ وہ بہتر کھیل کی بنیاد پر منتخب کر لئے گئے........

© Daily 92 Roznama