menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پاکستان امتِ مسلمہ کا ...

14 6
22.09.2025

دنیا کی تاریخ میں وہ لمحے کبھی کبھار آتے ہیں جب صدیوں کی محرومیاں امید میں بدل جاتی ہیں اور بکھرے ہوئے دلوں میں جیت کا یقین جاگ اٹھتا ہے۔ ستمبر 2025 کا مہینہ بھی امتِ مسلمہ کے لیے ایسا ہی ایک لمحہ ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ نہ صرف دو ملکوں کی سرحدوں کا محافظ ہے بلکہ ایک نئے عہد کا آغاز ہے۔ یہ اعلان ہے کہ اگر کسی ایک پر حملہ ہوگا تو وہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ یہ جملہ محض الفاظ نہیں بلکہ ایک ایسے عزم کی علامت ہے جس نے پوری دنیا کو چونکا دیا ہے اور امتِ مسلمہ کو ایک نئے سفر کی طرف بڑھنے کا حوصلہ دیا ہے۔یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا جب امتِ مسلمہ مایوسی اور محرومی کے اندھیروں میں بھٹک رہی تھی۔ فلسطین لہو میں نہا رہا تھا، کشمیر قربانیوں کے باوجود انصاف سے محروم تھا، شام کھنڈر بنا ہوا تھا، یمن بھوک اور بمباری کے سائے میں تھا۔ ایسے میں پاکستان نے نہ صرف اپنی سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ پوری امت کو یہ یقین دلایا کہ ایک ملک ہے جو ان کے لیے کھڑا ہوگا۔ اور اس اتحاد کے مرکز میں پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، جن کی قیادت نے پاکستان کو ایک نئے وقار کے ساتھ دنیا کے سامنے کھڑا کر دیا۔ ان کا فیلڈ مارشل کے منصب پر فائز ہونا صرف ایک فوجی اعزاز نہیں بلکہ ایک ایسے رہنما کا ظہور ہے جس پر امت اعتماد کر سکتی ہے۔
یہ معاہدہ دراصل ایک بڑے اتحاد کی بنیاد ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ قطر اور یو اے ای کی ممکنہ شمولیت نے اس اتحاد کو اور زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔ قطر جس نے حالیہ برسوں میں اپنی معیشت اور سفارت کاری سے دنیا کو حیران کیا، اور یو اے ای جو عسکری اعتبار سے تیزی سے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہا ہے، ان دونوں کی شمولیت اس اتحاد کو ایک ناقابلِ تسخیر قوت میں بدل دے گی۔ اگر یہ ممالک شامل ہوتے ہیں تو امتِ مسلمہ کی عسکری تاریخ کا سب سے بڑا اتحاد سامنے آئے گا۔ یہ اتحاد نہ صرف عرب دنیا کے دفاع کا ضامن ہوگا بلکہ دشمنوں کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہوگا کہ مسلمان اب تقسیم نہیں بلکہ متحد ہیں۔ بھارت کے لیے یہ سوچنا بھی مشکل ہوگا کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی کی جرات کرے کیونکہ اب پاکستان کے پیچھے صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک پورا اتحاد ہوگا۔ اسرائیل کے لیے بھی یہ سخت پیغام ہے کہ فلسطین پر ظلم اب اسی طرح نہیں ڈھایا جا سکے گا جیسے ماضی میں ہوتا رہا۔
یہ پہلا موقع........

© Nawa-i-Waqt