بیانیہ: شور سے شعور تک
بیانیہ ایک ایسا لفظ جو اکثر سیاست دانوں کے خطابات، دانشوروں کی تحریروں اور میڈیا حکمتِ عملی کے اجلاسوں میں گونجتا ہے۔ بظاہر یہ صرف ایک اصطلاح لگتی ہے، مگر درحقیقت یہ قوموں کے مزاج، ریاستوں کے نظریات اور معاشروں کے اجتماعی شعور کا عنوان ہوتا ہے۔بیانیہ سادہ نعرہ نہیںبلکہ ایک وجودی حقیقت ہے۔ بیانیہ، دراصل بقاکا نام ہے ۔۔ کسی فرد کی بقا ، کسی ریاست کی، کسی نظریے کی یا پھر کسی سچ کی بقا۔۔ کسی بھی ریاست، جماعت یا نظریے کی بقا کا پہلا اصول یہ ہے کہ وہ اپنی کہانی خود سنائے۔ اگر آپ اپنی بات خود مثر انداز میں نہیں کہیں گے تو کوئی اور ضرور کہے گااور ممکن ہے وہ کہانی وہ نہ ہو جو آپ کہنا چاہتے تھے۔بیانیہ محض الفاظ کی بازی گری نہیں۔ یہ ایک فکری اور نظریاتی تشکیل ہے، جو وقت کے دھارے میں اپنے گرد ایک ایسا دائرہ قائم کرتی ہے جس کے اندر شناخت، وقار،........
© Nawa-i-Waqt
