ہنوز دلی دور است
اسرائیل فلسطینیوں او ربالخصوص غزہ میں حماس کی جہادی سرگرمیوں اور اس کے نتائج اور جاری صورتحال ایک ایسی پیچیدہ اور نازک صورتحال ہے جس کے حوالے سے مل بیٹھنے اور مذاکرات کے کئی دور کے باوجود بھی کسی تصفیہ تک پہنچنے کی توقع مشکل ہے کجا کہ امریکی صدر اور فلسطینیوں پر مظالم اور غزہ کو ڈھا دینے والی متنازعہ ریاست کے حکمران وائٹ ہائوس سے فارمولے کا اعلان کرکے اس پر بغلیںبجائیں ابھی حماس کا موقف تونہیں آیا لیکن اس حوالے سے جوموقف کا اظہار سامنے آیا ہے جس سے ایک سوچ اور سمت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ امکانات کیا ہیں بہرحال ابتدائی طور پرملنے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما محمود مرداوی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ نہ ہمیں موصول ہواہے اور نہ کسی فلسطینی فریق کو ‘ان کا کہنا ہے کہ اس کی شقیں اسرائیلی وژن سے مشابہ ہیں۔ایسا کوئی منصوبہ جس میں فلسطینیوں کا حقِ خود ارادیت شامل نہ ہو، ناقابلِ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا، ہم اس تجویز کوفلسطینی دھڑوں کے ساتھ مل کر زیرِ بحث لائیں گے۔اسرائیل نے قطر میں مذاکرات کا روں کو نشانہ بنا کر مذاکرات اور سفارتکاری کا گلہ نہ گھونٹتا اور مذاکرات جاری رکھے جاتے ثالثی کا موقع دیا جاتا تو کسی قابل عارضی........
© Mashriq
