menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پاک بھارت ٹاکرا:جب کیچ چھوٹے،پلاننگ ڈوبی اور ٹرافی ہاتھ سے نکل گئی!

10 0
29.09.2025

پاکستان اور بھارت کا فائنل ہمیشہ ہی کرکٹ نہیں بلکہ جنگ کی طرح کھیلا جاتا ہے، مگر ایشیا کپ 2025 کا فائنل پاکستانی قوم کے لیے خواب ٹوٹنے اور اعصاب ٹوٹنے کا دن بن گیا۔ میچ کے آغاز پر پاکستانی بیٹنگ نے ایسا دکھایا جیسے آج تاریخ لکھی جائے گی۔ صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے شاندار اوپننگ کی۔ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز جڑ کر ٹیم کو پُراعتماد آغاز دیا جبکہ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ اس وقت سٹیڈیم میں خوشی کا سماں تھا اور ہر پاکستانی یہی سوچ رہا تھا کہ آج تو بھارت کو چاروں شانے چت کیا جائے گا۔ اس وقت سکور بورڈ پر 113 پر صرف ایک وکٹ گری تھی اور میچ مکمل طور پر پاکستان کے قابو میں لگ رہا تھا۔ مگر جیسے ہی فرحان آؤٹ ہوئے، کہانی بدلنے لگی۔

113کے مجموعے پر دوسری وکٹ گری اور اس کے بعد گویا بیٹنگ لائن نے خودکش حملہ کر لیا۔ پہلے سائم ایوب بھارتی بولرز کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور پھر محمد حارث ایک غیر ضروری رن آؤٹ کی نذر ہو گئے۔ اس کے بعد جو ہوا وہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا۔ حسین طلعت ایک آسان کیچ دے بیٹھے، سلمان آغا نے انتہائی مایوس کن شاٹ کھیلا اور بیچ میدان اپنے کپتانی اور ذمہ داری پر سوالیہ نشان چھوڑ دیے۔ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف بھی کوئی خاص مزاحمت نہ دکھا سکے۔

اصل تباہی تب ہوئی جب کلدیپ یادو نے اپنی سپیل میں پاکستان کے بیٹسمینوں کو جکڑ لیا۔ ایک ہی اوور میں اس نے 3........

© Mashriq