menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

8 0
28.09.2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے جنگ جیت چکے ہیں، اب ہم امن کے خواہاں ہیں اور پاکستان، تمام حل طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے اسی فورم پر خبردار کیا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا ، مشرقی سرحد سے بلااشتعال جارحیت کی گئی اور پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کے واقعے پر ہماری شفاف اور غیرجانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے ایک انسانی المیہ سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور ہمارے شہروں پر حملہ کردیا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا جواب اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں تھا۔دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جس مقام پر ہے اس میں ایک اور پنجہ آزمائی کے امکانات نہ صرف زیادہ واضح........

© Mashriq