menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

دولت کی نمائش اور ایف بی آر کی برائے نام ریڈار

10 0
yesterday

اخباری اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری پکڑنے کے لیے مالدار لوگوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی، نئے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کے ذریعے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یو ٹیوب پر پرتعیش تقاریب کی پوسٹس کا ٹیکس گوشواروں سے موازنہ کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس حکام ایک نئے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل کے تحت سوشل میڈیا پر فضول خرچی کرنے والوں کی نگرانی کر رہے ہیں، اور ان کے مطابق ہیروں کے زیورات اور ڈرون شو بھی ثبوت کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی 40 رکنی ٹیم نے اس ہفتے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یو ٹیوب پوسٹس کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ انفلوئنسرز، مشہور شخصیات، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور بزنس مینوں کی طرز زندگی کو ان کے ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے کہ آیا ان کے اخراجات ان کی آمدنی سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں۔بظاہر تو یہ ایک اچھی حکمت عملی نظر آتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ سب کچھ ایف بی آر سے پوشیدہ اور خفیہ نہیں بلکہ ان کے علم میں ہے اور ان کے پاس اس حوالے سے ثبوت بھی ہوں گے لیکن اصل بات ان........

© Mashriq