پہلگام واقعہ پاکستان کی پیشکش
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کر کے ایک ذمہ دار ملک کے سربراہ ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستانی افواج ایک نام رکھتی ہیں، پاکستان عالمی امن کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے، پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازہ ہے، کشمیری عوام کو حق خودرادیت دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے اور اس حوالے سے پاکستان سے زیادہ کسی کی قربانیاں نہیں ہیں، ہمارے ہمسایہ ملک کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی گئی اور پہلگام واقعہ پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا گیا ،پاکستان پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات........
© Mashriq
