تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلاوجہ اور بلا ثبوت ا لزام لگا کر جن یکطرفہ اقدامات کا اعلان کیا گیا ان پر عملدرآمد الٹا بھارت کے گلے پڑ گیا ہے صرف یہی نہیں بلکہ پاکستان پر الزامات کا ثبوت اور واقعے کو ثابت کرنے میں بھی بھارت بری طرح ناکامی کا شکار ہے اور بھارت کے بلاوجہ کے اشتعال پر سوالات اٹھ رہے ہیںبھارت کی جانب سے اعلان کردہ ا قدامات پر ابھی عملدرآمد کی باری آنے میں وقت درکار ہے خاص طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے پاکستان کا پانی روکنے کا عمل بین الاقوامی معاہدے اور ضامنوں ہی کے باعث ہی نہیں بلکہ بھارت اگر عملی طور پر ایسا کرنے کی کوشش بھی کرے تو کئی ایک بڑی وجوہات کے باعث یہ ناقابل عمل ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی مسافر طیاروں کو اپنی فضائی حدود کا استعمال روک کر موثر قدم اٹھایا ہے نیز تجارتی بندش سے پاکستان سے زیادہ بھارت اور افغانستان کی تجارت پر اثرات مرتب ہوں گے پاکستان نے بھارت کے کسی بھی ممکنہ جارحانہ قدم کی برملا ترکی بہ ترکی جواب دینے کا ببانگ دہل اعلان کرکے پوری تیاری بھی ظاہر کر دی ہے تاہم........
© Mashriq
