مجھ کو رونے کا سلیقہ بھی نہیں ہے شاید
حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ‘ ان کے حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم کرنے میں خاصی دشواری ہو رہی ہے اور یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ آنے والے لمحات میں صورتحال کیا انگڑائی لے سکتی ہے تاہم مسئلے کی جزئیات سے ہٹ کر اس کے پس منظر پر تھوڑی بہت روشنی ڈالی جا سکتی ہے’ ا ور جہاں تک بنیادی مسئلے کا تعلق ہے تو اس کے ڈانڈے ماضی میں کئے جانے والے کچھ ایسی نوع کے اقدامات میں جا کر پیوست ہوتے دکھائی دیتے ہیں ماضی پر اگر گہری نظر رکھ کر معاملات کو کریدنے کی کوشش کی جائے تو اس قسم کے ”فالس فلیگ” اقدامات بے نقاب ہونے اور بھارتی پر دھان منتری اور ان کی برسراقتدار جماعت کے مذموم مقاصد سامنے آکر کھڑے ہو جاتے ہیں بھارت میں جب بھی ریاستی انتخابات ہوں یا پھر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ملک گیر انتخابات ‘ مودی سرکار جھوٹ موٹ کے الزامات لگا کر بھارتی عوام کو جذباتی بلیک میلنگ کا نشانہ بنانے سے کبھی نہیں چوکتی ‘ اس وقت بھی ریاست بہار میں ریاستی سطح کے انتخابات میں دستیاب معلومات کے مطابق بی جے پی کو سخت ہزیمت کا سامنا ہے ‘ اور ایسے مواقع پر ماضی میں بھی لگ بھگ اسی قسم کے ”خود ساختہ” اور یکطرفہ اقدامات سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اقتدار پر قبضہ جمانے کی کوشش کوئی نئی بات نہیں ہے ‘ یہاں تک کہ ”ضرورت”پڑنے پر پاکستان پر فضائی حملہ کرنے سے بھی بھارتی حکومت نہیں چوکی ‘ مگر نہ صرف اس کو منہ کی کھانی پڑی بلکہ بعد میں اصل حقائق سامنے آنے کے بعد اسے سخت ترین شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن مودی حکومت کے ڈھیٹ پن کے سامنے سب کچھ ہیچ ہی ٹھہرتا رہا ہے ‘ اب ایک بار پھرمقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں جوواقعہ پیش آیا اور جس میں مبینہ طور پر........
© Mashriq
