اب کرم آپریشن۔۔۔۔
قبائلی ضلع کرم گزشتہ چند ماہ سے جس طرح عدم استحکام کا شکار ہے ایسے میں پیش آنے والا تازہ واقعہ ہولناک ہونے کے باوجود حیران کن نہیں تھا لوئر کرم میں ا مدادی قافلوں پر حملے کے واقعات وقتاً فوقتاً ہوتے ہیں جن کی روک تھام تمام تر حفاظتی کوششوں کے باوجود پوری طرح ممکن نہیں ہو سکا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے امن کے لئے خطرہ سمجھے جانے والے عسکریت پسندوں کے خاتمے میں سیکورٹی کے اداروں کی کارکردگی بھی پوری طرح کامیاب اور قابل اطمینان نہیں تاہم اس مرتبہ ان کی تیاری پوری اور بھر پور تھی اس کے باوجود اچانک حملے سے قافلے کو مکمل تحفظ نہیں دیا جا سکا۔ مشکل امر یہ ہ یکہ یہاں انتہا پسند گروہ بھی موجود ہیں اور ان کے پاس بھاری اسلحہ بھی موجود ہے جبکہ ان کی کارروائی کی صلاحیت سے ان کی تربیت یافتہ ہونے کا بھی گمان خلاف حقیقت نہیں ۔صوبائی حکومت کی جانب سے کرم امدادی قافلوں کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں اب تک کے اقدامات میں سے اس مرتبہ کے اقدامات جس طرح مکمل اور بھرپور تھے اس کے باوجود سیکورٹی فورسز کی زیر حفاظت سامان لے جانے والے قافلے پر حملے سے اس امر کا اظہار ہوتا........
© Mashriq
