افغان حکومت کٹہرے میں
پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان وقت کیساتھ ساتھ مفاہمت کی بجائے مخاصمت کی فضاء میں اضافہ ہو رہا ہے اس ضمن میں بین الاقوامی طور پر بھی اکثر و بیشتر مختلف رپورٹیں مرتب ہوتی رہی ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خاص طور پر خطے میں دہشت گردی اور عدم استحکام کے حوالے سے تشویش کا اظہار ہونا معمول رہا ہے اس کے باوجود دونوں ممالک باہمی تعلقات کو معمول پر لانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے جس کی سب سے بڑی وجہ افغان حکومت کا معاندانہ رویہ اور اپنی ذمہ داریوں سے گریز ہے۔پا کستان کی جانب سے ہر کوشش کا منفی جواب ہی آ تا ہے۔اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی حمایت بند کرنے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود افغان طالبان کی مسلسل حمایت اور پاکستان میں اس گروپ کے بڑھتے ہوئے حملوں کو ہوا دے رہی معروف انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تجزیاتی معاونت اور تعزیرات کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی 35 ویں رپورٹ میں کہی گئی ہے۔بدقسمتی سے افغانستان میں........
© Mashriq
