menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

9 0
16.02.2025

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڈ نے بانی پی ٹی آئی کو القادرٹرسٹ کیس میں سزا ہونے کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سیاسی قیا دت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں اور دین کو سیاست سے الگ رکھیں۔ انکے مطابق مذہب کلیةً الگ شے ہے اور سیاست کسی اور بلا کا نام ہے لیکن وزیر موصوف شاید یہ بھول رہے ہیں کہ دین اور سیاست کو الگ الگ زاویوں سے دیکھنا ہی تو در اصل چنگیزیت ہے۔اس ملک میں ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ مسند اقتدار پر براجمان لوگ دین کی اصل روح سے ناواقف ہیں۔ دین کا تھوڑا سا شعور اور فہم رکھنے والے جانتے ہیں کہ دین اسلام ہی دراصل وہ منبع ہے جو ہمیں سیاست کرنے کا انداز اور طریقہ سکھاتا ہے، دین ہی ہمیں سکھاتا ہے کہ ہماری معیشت کی بنیاد کیا ہو؟ ہم کیسے عدل و قسط کی بنیاد پر ایک صالح معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں؟ ایک مسلم معاشرے میں شہریت کے اصول کیا ہوتے ہیں؟ دین ہی ہمیں سکھاتا ہے کہ ہماری ثقافت کے بنیادی خدو خال کیا ہوں؟ اور یہ صرف زبانی کلامی باتیں نہیں ہیں بلکہ ہمارے نبیۖ نے یہ ساری باتیں ہمیں سکھائی بھی اور عملاً اس کو کرکے دکھایا بھی کہ عدل و........

© Mashriq