menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے

5 0
07.01.2025

تقریباً تین ماہ کے قریب بند رہنے والی سڑک کھلوانے کے لئے طویل جرگہ اور معاہدہ کے بعد ڈی سی کرم کے قافلے پر حملہ کے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے حکومتی مساعی اپنی جگہ لیکن اس حملے سے محسوس ایسا ہوتا ہے گویا حکومتی عملداری کے ٹھوس انتظامات کئے بغیر امن معاہدے پراکتفا کیاگیا ہو اب بھی ایسا لگتا ہے کہ کرم ضلع نہیں بلکہ سابق فاٹا ہی کا کوئی علاقہ ہے جہاں ایف سی آر قوانین کے تحت اہالیان علاقہ پر اجتماعی ذمہ داری عائد کرکے ان پر دبائو ڈال کر حملے کے ذمہ دار عناصر کو گرفتار کیا جائے ہم نے قبل ازیں بھی انہی کالموں میں حکومت کی توجہ اس امر کی جانب مبذوال کرائی تھی کہ محض امن معاہدہ یاعلاقائی عمائدین کی یقین دہانی پر اکتفا کرنے کی غلطی نہ کی جائے بلکہ حالات کے مطابق حکومت اپنی عملداری منوانے اور اسے چیلنج کرنے والوں کو مسکت جواب دینے کی ذمہ داری پوری کرے حملہ چند شرپسند یا دہشت گر د عناصر کرتے ہیں اور خمیازہ پورے علاقے کے عوام کوبھگتنا پڑتاہے ایسے میں علاقائی ذمہ داری کے پرانے منسوخ قانون کو زندہ کرنے کی بجائے اس امر کی ضرورت ہے کہ حکومت علاقے میں فورس بھیج کر اسلحہ جمع کروانے اور مورچے خالی کروانے کاعمل مکمل کرے اس ضمن میں امن........

© Mashriq


Get it on Google Play