منکیال ویلی سوات،وادیٔ جنت جسےقدرت نے سبزہ و گل سے سینچا
پاکستان کے شمالی علاقے اپنی دلکش وادیوں، پہاڑوں اور جھیلوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں، ان میِں قدرت کا شاہکار منکیال ویلی سوات بھی ایک ہے، جسے قدرت کا ایک نایاب خزانہ کہا جائَے تو کم نہ ہوگا۔ یہ وادی اپنے شفاف پانی، سرسبز درخت، رنگ برنگے پھول اور پرندوں کی چہچہاہٹ کے لیے مشہور ہے، اور ہر سال ہزاروں سیاح یہاں قدرت کی اس خوبصورتی دیکھنے آتے ہیں۔ منکیال ویلی سوات نہ صرف نظاروں کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہاں کی تاریخ، ثقافت اور قدیم آثار بھی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔
یہ وادی سوات کے شمالی حصے میں واقع ہے اور تاریخ میں مختلف ادوار میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، قدیم دور میں یہ وادی گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں سے منسلک تھی اور تجارتی راستوں کا اہم مرکز رہی، یہاں کے قلعے، پرانے مندروں اور تاریخی آثار آج بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ منکیال ویلی سوات صدیوں سے انسانی تہذیب اور ثقافت کا مرکز رہی ہے۔
وادی میں پائے جانے والے آثارِ قدیمہ میں پتھروں پر کندہ نقش و نگار اور قدیم ہند و بدھ طرز کے مندر شامل ہیں جو یہاں کی تاریخی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق یہ وادی قدیم تجارتی راستوں پر واقع ہونے کی وجہ سے مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کا مرکز رہی ہے، اور آج بھی یہاں کے مقامی لوگ اپنی روایات اور ثقافت کو زندہ رکھے........





















Toi Staff
Gideon Levy
Penny S. Tee
Sabine Sterk
John Nosta
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
Daniel Orenstein