menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

آنسو جھیل،وادی کاغان کا چھپا ہوا ہیرا، جہاں قدرت خود رو پڑتی ہے

6 0
latest

پاکستان کی سرزمین پر قدرت نے جو حسین مناظر تخلیق کیے ہیں، ان میں آنسو جھیل وادی کاغان ایک نایاب خزانہ ہے۔ یہ جھیل نہ صرف اپنی دلکشی اور خوبصورتی کے باعث خاص شہرت رکھتی ہے بلکہ اپنی منفرد شکل اور دل کو چھو لینے والی کہانیوں کی بدولت بھی خاص پہچان رکھتی ہے۔ سطح سمندر سے لگ بھگ 16 ہزار فٹ بلند یہ جھیل واقعی ایک ایسا نظارہ پیش کرتی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے جیسے زمین خود اپنے دامن میں ایک آنسو سنبھالے بیٹھی ہو۔

یہ جھیل ملکہ پربت کے قریب ضلع مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں واقع ہے، یہ وہ پہاڑ ہے جسے پہاڑوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے جبکہ یہ پہار ہنزہ اور کاغان کو آپس میں جوڑتی ہے، اور یہ پہاڑ سالہاسال برف سے ڈھکا رہتا ہے، یہ بات خصوصی طور پر مشہور ہے کہ جو ایک بار اس مقام کو دیکھنے جاتا ہے ، اس کا دل بار بار اس جادوئی مقام کو دیکھنے کیلئے مچلتا ہے۔

جھیل کا نام اس کی شکل سے جڑا ہے۔ اوپر سے دیکھنے پر یہ بالکل ایک آنسو کی مانند نظر آتی ہے۔ درمیان میں برف کی ایک لکیر اسے دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے جو کسی آنکھ کے درمیان موجود پتلی کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ قدرت کا یہ عجوبہ صرف ایک جھیل نہیں، بلکہ ایک احساس ہے ایک داستان جو خاموشی سے پہاڑوں کے دل میں لکھی گئی ہے۔

آنسو جھیل وادی کاغان تک پہنچنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ یہ........

© Mashriq