menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

امریکی خام تیل کی درآمد،پاکستان کیلئے سستاسودایانئی معاشی حکمتِ عملی؟

10 0
31.10.2025

بلوچستان کے ضلع حب کے ساحل پر بدھ کی دوپہر ایک بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوا، یہ معمول کا واقعہ نہیں تھا بلکہ پاکستان کی توانائی پالیسی میں ایک نئی تبدیلی کا اشارہ تھا۔ جہاز 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل کی درآمد لے کر پہنچا اور گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے براہِ راست امریکہ سے خام تیل منگوایا ہے۔

یہ پیش رفت محض تجارتی نہیں بلکہ تزویراتی بھی ہے، یہ اقدام پاکستان کی توانائی سپلائی کو متنوع بنانے، قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے اور عالمی سطح پر نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

مشرقِ وسطیٰ سے وابستگی اور نئی سمت

پاکستان طویل عرصے سے اپنی تیل کی ضرورتیں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک، خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے پوری کرتا رہا ہے، یہ تعلق جغرافیائی قربت، لاگت میں کمی اور دیرینہ سفارتی روابط کی بنیاد پر استوار تھا، لیکن اب پہلی بار اس زنجیر میں ایک نئی کڑی جڑ گئی ہے، اور وہ ہے امریکی خام تیل کی درآمد۔

یہ سوال اب شدت سے زیرِ بحث ہے کہ جب مشرقِ وسطیٰ قریب اور سستا پڑتا ہے، تو پھر امریکہ جیسی طویل فاصلے کی منڈی سے تیل کیوں خریدا گیا؟ کیا یہ واقعی پاکستان کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ہوگا، یا یہ ایک نئی سفارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے؟

امریکی تیل کیوں؟ وجوہات واضح مگر دلچسپ

دنیا میں خام تیل کی درجنوں اقسام ہیں، مگر چند ہی ایسی ہیں جو عالمی........

© Mashriq