چیٹ جی پی ٹی صارفین میں ذہنی دباؤکابحران؟اوپن اےآئی کی حیران کن رپورٹ
دنیا کی مقبول ترین مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے، مگر اس بار معاملہ محض ٹیکنالوجی یا جدت کا نہیں بلکہ انسانی ذہنوں کے توازن سے جڑا ہے، اوپن اے آئی نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے لاکھوں افراد میں سے ایک چھوٹا مگر تشویشناک تناسب ایسے صارفین کا ہے جو ذہنی دباؤ کا بحران یا نفسیاتی مسائل جیسے مایوسی، فریب یا خودکشی کے خیالات ظاہر کرتے ہیں۔
اوپن اے آئی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر تقریباً 0.07 فیصد صارفین ایسے ہیں، جن میں ممکنہ ذہنی ہنگامی صورتحال کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، جن میں مانیا، سائیکوسس یا خودکشی کے خیالات شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ کیسز اگرچہ انتہائی نایاب ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے آٹھ سو ملین ہفتہ وار صارفین میں سے یہ فیصد لاکھوں افراد کے برابر ہو سکتا ہے۔ یہ اعدادوشمار معمولی نہیں، بلکہ ایک ایسے مسئلے کی جھلک ہیں جو ٹیکنالوجی اور انسانی دماغ کے تعلق پر گہرے سوالات کھڑے کرتا ہے۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا بھر میں ماہرین کی ایک وسیع ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ایک سو ستر سے زائد ماہر نفسیات، سائیکالوجسٹ اور جنرل فزیشنز شامل ہیں۔ یہ ٹیم ساٹھ ممالک میں کام کر رہی ہے اور اس کا مقصد ہے کہ جب کوئی صارف ذہنی دباؤ کا بحران ظاہر کرے تو چیٹ جی پی ٹی محفوظ، ہمدرد اور حقیقی........





















Toi Staff
Gideon Levy
Penny S. Tee
Sabine Sterk
John Nosta
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
Daniel Orenstein