menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ’ اصل مسئلے کا بالاخر تذکرہ ہو گیا

17 0
yesterday

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں سے بات چیت چاہتی ہے تو ایسا ناقابل عمل ہے کیونکہ اس سے انتشار پھیلتا ہے۔ سینئر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں حکومت، کابینہ، فوج اور سیاسی جماعتوں نے مشترکہ فیصلے کیے۔ (ٹی ٹی پی)طالبان ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو مارتے ہیں، ان سے مذاکرات کیسے کیے جا سکتے ہیں؟
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اصل مسئلہ دہشت گردی، مجرمانہ عناصر اور ٹی ٹی پی کا ایک نیٹ ورک ہے، یہ لوگ افیون کی کاشت کرتے ہیں اور فی ایکڑ 18 تا 25 لاکھ روپے تک حاصل کرتے ہیں، پوری آبادی ان کے ساتھ جڑ جاتی ہے، وار لارڈز بھی ان کے ساتھ مل جاتے ہیں، اس آمدنی کا حصہ افغان طالبان، ٹی ٹی پی اور وار لارڈز کو ملتا ہے، دہشت گردی، چرس اور سمگلنگ میں یہ گروہ مل کر کام کرتے اور کماتے ہیں۔ وہ سرحد کھولنا چاہتے ہیں تاکہ وہاں سے حشیش لائی جا سکے، اس کی آمدنی طالبان اور وار لارڈز دونوں تک پہنچتی ہے، یہ منشیات ہماری یونیورسٹیوں تک پہنچ رہی ہے اور ہماری........

© Mashriq