وادی ہنزہ تاریخ، خوبصورتی اور ثقافت کا حسین سنگم
پاکستان کے شمال میں واقع خوبصورت اور دلفریب مناظر سے مالامال وادی ہنزہ تاریخ، خوبصورتی اور ثقافت کا حسین سنگم مانا جاتا ہے، جو کہ اس کی حسین وادیاں اور پہاڑی سلسلے ایسے ہیں جو سالہاسال سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کئے ہوتے ہیں۔
مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا مرکز ہنزہ جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے ، اسی وجہ سے وادی ہنزہ سیاحوں کی وجہ کا مرکز بنی رہی ہے ، یہاں نہ فضائی آلودگی ہے اور نہ ہی یہاں موسم ملک کے باقی علاقوں کی طرح اور اس کے علاوہ یہاں آنے والے چاہے کچھ بھی کر لیں یہاں کے مہمان نواز لوگ اپنی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹَھا رکھتے۔
وادی ہنزہ گلگت سے تقریباً 112 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ یہ وادی سطح سمندر سے تقریبا 2438 میٹر بلند ہے یہاں زیادہ تر بروشکی زبان بولی جاتی ہے۔ ہنزہ کو چاروں طرف سے بلند و بالا برف پوش پہاڑوں نےاپنے حصارمیں لیا ہوا ہے۔ ان برف پوش پہاڑی چوٹیوں میں مشہور راکا پوشی 7788 میٹر، ھسپر پیک 7611 میٹر، الترپیک 7388 میٹر اور لیڈی فنگر 6000 میٹر قابلِ ذکر ہیں۔ دنیا میں شاید ہی کوئی اتنا خوبصورت خطہ ہوگا، جہاں اس طرح کی بلند قامت چوٹیوں کا راج ہوگا۔
یہاں موجود قلعے اور آثار ہنزہ کو ملک کے دیگر سیاحتی مقامات سے ممتاز بناتے ہیں، یہاں موجود قدیم قلعے جیسے کہ بلتت قلعہ اور کھنڈرا قلعہ، جو کہ وادی کی تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف ہنزہ کی خوبصورتی میں شاندار پہاڑ، چمکدار جھیلیں، اور........





















Toi Staff
Gideon Levy
Tarik Cyril Amar
Stefano Lusa
Mort Laitner
Robert Sarner
Andrew Silow-Carroll
Constantin Von Hoffmeister
Ellen Ginsberg Simon
Mark Travers Ph.d