menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

افغان طالبان اور پاکستان کے مذاکرات کا نیا دور، آملیں گے سینہ چاکان چمن سے سینہ چاک

22 0
02.11.2025

استنبول میں پاکستان افغانستان کے ناکام مذاکرات کے اختتام اور بحالی کے بعد مذاکرات کے اگلے مگر پرامید دور کا انتظار ہے، تاہم ایسا لگتا ہے کہ درون خانہ کم از کم دونوں ملکوں کے درمیان اس حد تک اتفاق رائے کی کوئی حوصلہ افزاء صورت نکل آئی ہے، جس پر پیشرفت کی امید ہے۔ بہرحال یہ تو جب مذاکرات کار میز پر اکٹھے ہوں گے، اس وقت ہی بات سامنے آئے گی، البتہ اس کے پیشگی اثرات کااگر جائزہ لیا جائے تو برف پگھلنے لگی ہے اور یہ اس کا نتیجہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کھلنے کی تیاریاں نظر آرہی ہیں۔
ابتدائی طور پر سرحد پر نصف ماہ سے پھنسے افغانستان واپسی کے منتظر افغان باشندوں کی واپسی کا آغاز ہو گیا ہے، پاکستان کے نقطہ نظر سے افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہونا اہم ہے، جب تک مذاکرات کا حتمی دور نہیں آتا اور اعتماد کی فضا میں معاہدے پر دستخط اور یقین دہانی حاصل نہیں ہوتی، افغان باشندوں کی تیزی سے وطن واپسی اچھا فیصلہ ہے، یہ سرحدی حکام کے لئے ہی سہولت کاری کا باعث نہیں بلکہ واپس جانے کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد کی بھی آسانی سے واپسی کے لئے بھی ضروری ہے،........

© Mashriq